راولپنڈی پولیس کی کارروائی، بڑے ڈکیت گینگ کا سرغنہ دو ساتھیوں سمیت گرفتار

راولپنڈی پولیس کی کارروائی، بڑے ڈکیت گینگ کا سرغنہ دو ساتھیوں سمیت گرفتار
راولپنڈی پولیس کی کارروائی، بڑے ڈکیت گینگ کا سرغنہ دو ساتھیوں سمیت گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شیرخان گینگ کے سرغنہ کو دیگر دوساتھیوں کے ہمراہ گرفتا ر کرلیا۔
نجی ٹی وی 92نیوزکے مطابق پولیس کی کارروائی کے دوران گرفتار کئے گئے ملزمان کے قبضے سے پانچ موٹرسائیکل،ایک لاکھ نقدی اور 10موبائل فونز برآمد کئے گئے ہیں۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد کیا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے واہ کینٹ اور صدر میں متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے جبکہ ملزمان سے مزید تفتیش ابھی جاری ہے۔