بھارت سے فائنل جیتنے والی ڈیف کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب

بھارت سے فائنل جیتنے والی ڈیف کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (آن لائن)متحدہ عرب امارات میں بھارت سے فائنل جیتنے والی پاکستان کی ڈیف کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں ڈیف انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام استقبالیہ تقریب منعقد ہوئی جس میں ممبر صوبائی اسمبلی محمد شعیب صدیقی مہمان خصوصی تھے جبکہ کونسل کے چئیرمین میاں جاوید علی کے علاوہ ٹیسٹ کرکٹرز اور شہریوں کی بڑی تعداد اس موقع پر موجود تھی کونسل کی طرف سے مہمان خصوصی نے جیتنے والی ٹیم کو تحائف دیے۔ا س موقع پرمحمد شعیب صدیقی نے کہا کہ معاشرے میں کھیلوں کا فروغ صحت مند شہریوں کی بنیادی ضرورت ہے۔
بالخصوص یوتھ کو معیاری کھیلوں کیلئے حکومتی سطح پر سرپرستی ہونے چاہیے بدقسمتی سے پاکستان میں کوئی شعبہ بھی کرپشن اور اقربا پروری سے محفوظ نہیں شعیب صدیقی نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ سپورٹس کے شعبے کو سیاست سے پاک کیا جائے۔