پاکستان نے وٹالیٹی رننگ ورلڈ کپ کی ٹاپ 16 میں جگہ بنالی

پاکستان نے وٹالیٹی رننگ ورلڈ کپ کی ٹاپ 16 میں جگہ بنالی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app



کراچی(اسٹاف رپورٹر) ٹیم پاکستان نے ڈسکوری وٹالیٹی ساؤتھ افریقہ کے زیر اہتمام انتہائی اہمیت کے حامل جاری ورلڈ کپ کے ٹاپ 16 میں جگہ بنا لی۔ آئی جی آئی لائف انشورنش جو کہ پاکستان میں وٹالیٹی کی نمائندگی کرتی ہے، اس کی جانب سے ملک بھر میں جاری سرگرمیوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔اس کے ذریعہ وہ نوجوان اور زائد عمر افرادکو بھی پوری طرح متحرک کر رہے ہیں جس کا بنیادی مقصد نوجوانوں کی طرح زائد عمر افراد کو بھی فٹ رکھنا اور صحت مندانہ سرگرمیوں میں شریک کرنا ہے۔امریکہ، آسٹریلیا، نمیبیا، جنوبی افریقہ، اورانڈیا جیسے ممالک کے ساتھ ٹاپ 16 پوزیشن حاصل کرنا ایک فخر یہ اعزاز ہے کہ پاکستان اعلی پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہا ہے۔ بہت ساری ٹیمیں پانچ مارچ سے پاکستان کی چھتری تلے سرگرمی سے ایونٹ میں شریک ہیں جو کہ4 اپریل 2020 ء تک جاری رہے گا۔ آئی جی آئی لائف وٹالیٹی پاکستان ٹیم میں 70 سے زیادہ ارکان ہیں اور اب تک سب سے سرگرم ٹیم نے صرف 10دن میں 600 کلومیٹر سے زیادہ فاصلہ کا احاطہ کیا گیا۔اس وٹالیٹی رننگ ورلڈ کپ کے انعقاد کے پس پشت یہ فلسفہ ہے کہ کوئی بھی کہیں سے بھی اس میں حصہ لے سکتا ہے - اس کا مطلب ہے کہ اگر کوئی شخص ٹریڈ مل پر جوگر کے ساتھ اپنی سڑک یا پارک میں آنا چاہتا ہے تو اس کی وٹالیٹی رننگ ورلڈ کپ میں شرکت پر خیرمقدم کیا جائے گا۔ عمومی طور پر یہ دیکھا گیا ہے کہ جو لوگ صحت مندانہ سرگرمیوں میں زیادہ حصہ لیتے ہیں ان کی متوقع عمر میں میں ایسے لوگوں کی بہ نسبت اضافہ ہو جاتا ہے جو غیر متحرک یا بے کار بیٹھے رہتے ہیں۔