’کوئی چانس نہ لیں، میری حالت دیکھیں‘ کورونا وائرس سے متاثرہ 39 سالہ لڑکی نے ویڈیو جاری کردی، پوری دنیا کے لوگوں کو وارننگ دے دی

’کوئی چانس نہ لیں، میری حالت دیکھیں‘ کورونا وائرس سے متاثرہ 39 سالہ لڑکی نے ...
’کوئی چانس نہ لیں، میری حالت دیکھیں‘ کورونا وائرس سے متاثرہ 39 سالہ لڑکی نے ویڈیو جاری کردی، پوری دنیا کے لوگوں کو وارننگ دے دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا وائرس کی ایک برطانوی مریض خاتون نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں اس نے پوری دنیا کے لوگوں کو وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس مرض کو معمولی مت سمجھیں اور کوئی چانس نہ لیں۔ میل آن لائن کے مطابق اس 39سالہ خاتون کا نام ٹیرا جینی لینگسٹن ہے اور وہ کورونا وائرس میں مبتلا ہو کرلندن کے ہیلنگڈن ہسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں ہے۔ ہسپتال کے بیڈ سے جاری کی گئی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹیرا جینی کو سانس لینے میں شدید دشواری کا سامنا ہوتا ہے اور اسے شدید کھانسی آ رہی ہوتی ہے۔


ٹیرا جینی پیشے کے اعتبار سے ویٹرس ہے ۔ اسے گزشتہ جمعہ کے روز ہسپتال لایا گیا تھا۔ ویڈیو میں وہ کہتی ہے کہ ”جو لوگ کورونا وائرس کو معمولی سمجھ رہے ہیں وہ میری حالت دیکھ لیں۔ میرے لیے ہر ایک سانس ایسے ہے جیسے میں جنگ لڑ رہی ہوں۔ مجھے ایسے محسوس ہوتا ہے جیسے میرے پھیپھڑوں میں شیشہ موجود ہو۔ یہ ایک ایسا احساس ہے جس کی وضاحت کرنا مشکل ہے۔ بس یہ سمجھ لیں کہ ہر ایک سانس لینے کے لیے مجھے جتن کرنا پڑ رہا ہے۔ میں لوگوں سے کہوں گی کہ کوئی بھی چانس مت لیں۔ اس وائرس سے بچنے کے لیے ہرممکن اقدامات کریں اور خود کو اس سے محفوظ رکھیں۔“

مزید :

برطانیہ -