ٹک ٹاکر عائشہ کی ہولی کھیلتے ویڈیووائرل، صارفین نے آڑے ہاتھوں لے لیا

ٹک ٹاکر عائشہ کی ہولی کھیلتے ویڈیووائرل، صارفین نے آڑے ہاتھوں لے لیا
 ٹک ٹاکر عائشہ کی ہولی کھیلتے ویڈیووائرل، صارفین نے آڑے ہاتھوں لے لیا
سورس: @instagram

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ویب ڈیسک) بھارتی معروف گانے میرا دل یہ پکارے آجا  پر رقص کر کے راتوں رات وائرل ہونے والی ٹک ٹاکر عائشہ کی ہولی کھیلتے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر صارفین ٹک ٹاکر پر برس پڑیں۔

تفصیلا ت کے مطابق حال ہی میں  ٹک ٹاکر عائشہ مانو کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں اُن کو ہولی کھیلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔  سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں یہ بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ عائشہ کے چہرے اور گلے پر ایک لڑگا گلابی رنگ لگا رہا ہے۔ویڈیو وائرل ہوتے ہی سوشل میڈیا صارفین نے  ٹک ٹاکر کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ 

ایک صارف کا لکھنا تھا کہ "مجھے سمجھ نہیں آتی کے ماڈرن ہونے کیلئے گناہ کا ہی انتخاب کیوں کرتے ہیں ".ایک اور صارف کا لکھنا تھا کہ "شروع سے ہی چھاچھوڑی تھی،اب اس کا ساتھ کچھ ہو گا تومظلوم ،اب ایسی حرکت کرے گی تو یہی ہو گا".

واضح رہے کہ عائشہ کی شہرت کی وجہ شادی کی ایک تقریب میں کئی دہائیوں پرانے گانے "میرا دل یہ پکارے آجا" پر ان کا ڈانس تھا۔

ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد ناصرف پاکستانی فنکاروں بلکہ بھارت کی معروف ترین اداکاراؤں نے بھی اسی گانے پر پرفارم کر کے اپنی ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی تھیں۔

مزید :

تفریح -