پاکستان کی مقبوضہ کشمیر میں سیاسی جماعتوں پر پابندیوں کی مذمت

پاکستان کی مقبوضہ کشمیر میں سیاسی جماعتوں پر پابندیوں کی مذمت
پاکستان کی مقبوضہ کشمیر میں سیاسی جماعتوں پر پابندیوں کی مذمت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں سیاسی جماعتوں پر پابندیوں کےنئے دور کی مذمت کی گئی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے جموں وکشمیر پیپلز فریڈم لیگ اور جموں وکشمیر پیپلز لیگ کے 4دھڑوں کو غیرقانونی جماعتیں قرار دینےکے بھارتی فیصلے کی مذمت کی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ پر پابندی کو مزید 5 سال تک بڑھانےکے فیصلےکی بھی مذمت کرتا ہے، ان جماعتوں کے رہنماؤں کو بھی ظلم و ستم کا سامنا ہے۔جابرانہ ہتھکنڈے کشمیری عوام کی ان کے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کےحصول کی خواہشات کو دبا نہیں سکتے، اختلاف رائے کچلنے کے لیے بھارتی مہم بین الاقوامی انسانی حقوق اور جمہوری اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔بھارتی حکومت پر زور دیا جاتا ہے کہ وہ کشمیری جماعتوں پر سے پابندیاں اٹھائے اور یاسین ملک سمیت تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کیا جائے۔جموں و کشمیر کے حوالے سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد کروایا جائے۔