شاہ عبدالطیف یونیورسٹی ویڈیو سکینڈل، وائس چانسلر کو تیسری مرتبہ بھی جبری رخصت پر بھیج دیا گیا
خیر پور (ویب ڈیسک) ویڈیو سکینڈل کی تحقیقات میں تاخیر کے باعث شاہ عبداللطیف یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر خلیل ابو پوتو کو تیسری مرتبہ جبری رخصت پر بھیج دیا گیا۔
آج نیوز کے مطابق شاہ عبدالطیف یونیورسٹی میں ویڈیو سکینڈل کی تحقیقات جاری ہیں، وائس چانسلر ڈاکٹر خلیل ابو پوتو کو 60 روزکی رخصت پر بھیج دیا گیا، ان کی جگہ ڈاکٹرامانت جلبانی کو جامعہ کا وائس چانسلر کا اضافہ چارج دے دیا گیا۔
یاد رہے کہ تحقیقاتی کمیٹی نے ویڈیو کی جانچ کا معاملہ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے ) کو بھیج رکھا ہے۔واضح رہے کہ شاہ عبداللطیف یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی نازیبا حرکات پر مشتمل ویڈیو گزشتہ سال دسمبر میں سامنے آئی تھی۔ وائس چانسلر کا مئوقف ہے کہ یونیورسٹی کے اندر اور باہر کچھ لوگ ہیں جو اپنے ذاتی مفادات اور ناجائز مطالبات کے لئے لئے انہیں بلیک میل کر رہے ہیں۔