عمران خان مسلم لیگ ن کی وکٹیں اڑاتا رہا لیکن اب شہبازشریف نے کس جماعت کی وکٹیں اڑا کر رکھ دیں؟ سیاسی میدان سے بڑی خبرآگئی

عمران خان مسلم لیگ ن کی وکٹیں اڑاتا رہا لیکن اب شہبازشریف نے کس جماعت کی ...
عمران خان مسلم لیگ ن کی وکٹیں اڑاتا رہا لیکن اب شہبازشریف نے کس جماعت کی وکٹیں اڑا کر رکھ دیں؟ سیاسی میدان سے بڑی خبرآگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) قصور سے سابق رکن صوبائی اسمبلی الیاس خان ساتھیوں سمیت مسلم لیگ (ن) میں شامل ہوگئے۔

وزیراعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے ملاقات کے دوران سابق رکن اسمبلی الیاس خان اور ان کے ساتھیوں نے شہباز شریف کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا اور مسلم لیگ (ق) کو خیرباد کہہ کر (ن) لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔

جیونیوز کے مطابق اس موقع پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جتنی ترقی حالیہ دور میں ہوئی ہے اس کی مثال نہیں ملتی، مسلم لیگ (ن) ملک کی مقبول ترین جماعت ہے، پارٹی نے عوام کی خدمت کے ریکارڈ قائم کیے ہیں۔