فلسطین کے معاملے پر عالمی برادری ذمہ داریاں پوری کرے:اعزاز چوہدری

فلسطین کے معاملے پر عالمی برادری ذمہ داریاں پوری کرے:اعزاز چوہدری
فلسطین کے معاملے پر عالمی برادری ذمہ داریاں پوری کرے:اعزاز چوہدری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(صباح نیوز)امریکہ میں متعین پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری نے کہا ہے کہ فلسطین کے معاملے پر عالمی برادری ذمہ داریاں پوری کرے۔
واشنگٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری کا کہناتھا کہ اقوام متحدہ میں مسئلہ فلسطین پر قراردادوں کو نظر انداز کیا جا رہا ہے عالمی برادری فلسطین کے مسئلہ پر اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔انہوں نے کہا کہ امریکا اسرائیلی قبضے کو ختم کرانے کے لئے اپنا کردار ادا کرے، امریکی سفارتخانے کی القدس منتقلی پر پاکستان کو تحفظات ہیں، کوشش ہے کہ تمام امریکی طبقوں تک اپنی آواز پہنچائی جائے۔