بلاول نے ایم کیو ایم اور بی این پی کو حکومت مخالفت تجویز پر عمل کرنے کا مشورہ دیدیا

بلاول نے ایم کیو ایم اور بی این پی کو حکومت مخالفت تجویز پر عمل کرنے کا مشورہ ...
بلاول نے ایم کیو ایم اور بی این پی کو حکومت مخالفت تجویز پر عمل کرنے کا مشورہ دیدیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ ایم کیو ایم اور بی این پی بجٹ میں ووٹ نہ دے، ایم کیو ایم اور بی این پی کے معاہدے پر عمل نہیں ہوا، اس لئے دونوں جماعتیں بجٹ میں ووٹ نہ دیں۔

جیونیوز کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ ایم کیو ایم اور بی این پی بجٹ میں ووٹ نہ دے، ایم کیو ایم اور بی این پی کے معاہدے پر عمل نہیں ہوا، اس لئے دونوں جماعتیں بجٹ میں ووٹ نہ دیں۔ انہوں نے کہا کہ بہادر بچے سے متعلق وضاحت آ چکی ہے باقی بیانات سے متعلق کب وضاحت آئے گی، راوانوار کے جو پیچھے ہیں اصل وہی ہیں۔
انہو ں نے تجویز دی کہ بی این پی بھی لاپتہ افراد کے معاملے پر تحفظات دور ہونے تک بجٹ میں ووٹ نہ دیں، مینگل صاحب کی پارٹی کو چاہیے کہ عوام دشمن بجٹ کو ووٹ نہ دیں، مینگل صاحب کی پارٹی کا ایک اہم کردار ہے۔ان کا کہنا ہے تھا کہ انسانی حقوق کے معاملے پر ایک بحران ہے، لاپتہ افراد کا معاملہ اہم ہے،اظہار اورصحافت کی آزادی نہیں ہوگی تو دیگر حقوق کا تحفظ کیسے ہوگا؟

مزید :

قومی -