”اگر مجھے ماہانہ 50روپے دو گی تو یہ تصاویر ڈیلیٹ کردو ں گا “پاکستانی لڑکی نے بلیک میل ہونے پر خود کشی کر لی

”اگر مجھے ماہانہ 50روپے دو گی تو یہ تصاویر ڈیلیٹ کردو ں گا “پاکستانی لڑکی نے ...
”اگر مجھے ماہانہ 50روپے دو گی تو یہ تصاویر ڈیلیٹ کردو ں گا “پاکستانی لڑکی نے بلیک میل ہونے پر خود کشی کر لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بدین(ڈیلی پاکستان آن لائن )سندھ میں کے ضلع بدین میں انٹر کی طالبہ 18 سالہ لڑکی نے زہر کھا کر خودکشی کرلی ، تین لڑکوں نے نازیبا تصویریں ایڈ یٹ کر کے لڑکی کو بلیک میل کرنے کی کوشش کی جس پرلڑکی نے تصاویر کے وائرل ہونے پر زہر کھاکر خودکشی کی جس کے بعد اسے فوری طور پر تشویش ناک حالت میں حیدرآباد کے ہسپتال لے جایا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکی۔
لڑکی کے بھائی گیان چند اور وجے پرمار نے صحافیوں کو بتایا کہ سوم میگھوار نامی نوجوان نے ان کی بہن کو ایڈٹ کی گئی تصاویر بھیجی تھیں اور کہا تھا کہ اگر اسے ماہانہ 50 ہزار روپے ادا کیے جائیں تو وہ یہ تصاویر ڈیلیٹ کردے گا۔اس سے قبل لڑکی کی منگنی مہیش میگھوار سے کی گئی تھی، سوم میگھوار نے ,مہیش میگھوار کا موبائل فون نمبر حاصل کرکے اسے بھی وہ نازیبا تصاویر بھیجی جس کی وجہ سے ان کی منگنی ٹوٹی اور پھر مہیش اور سوم دونوں نے اسے بلیک میل کرنا شروع کردیا۔بھائی کا کہنا تھا کہ مہیش سے منگنی سے قبل ان کی بہن کی منگنی اشوک میگھوار نامی نوجوان سے طے پائی تھی تاہم سوم میگھوار نے وہاں پہنچ کر اشوک سے ملاقات کی جس کے بعد وہ تقریب کے درمیان سے ہی اٹھ کر چلا گیا تھا۔ایس ایس پی بدین کے مطابق لڑکی نے خودکشی سے قبل ایک خط لکھا تھا جس میں اس نے مہیش کمار، سوم میگھوار اور اشوک میگھوار پر ذہنی دباو ڈالنے اور بلیک میل کرنے کا الزام لگایا ہے۔