شدید گرمی ،بس سٹاپس ٹوٹ پھوٹ کا شکار، سفر کرنا عذاب بن گیا ،جائیں تو جائیں کہاں: مسافر پھٹ پڑے

شدید گرمی ،بس سٹاپس ٹوٹ پھوٹ کا شکار، سفر کرنا عذاب بن گیا ،جائیں تو جائیں ...
شدید گرمی ،بس سٹاپس ٹوٹ پھوٹ کا شکار، سفر کرنا عذاب بن گیا ،جائیں تو جائیں کہاں: مسافر پھٹ پڑے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(افضل افتخار سے) صوبائی دارالحکومت میں شہریوں کی سہولت اور گرمی سے بچاؤ کے لئے قائم کئے گئے بس سٹاپ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئے جس کے بعد شہریوں کی بڑی تعداد سخت گرمی میں دھوپ میں کھڑے بسوں،ویگنوں،رکشوں کا انتظار کر کے ذہنی اذیت کا شکار ہونے لگی۔تفصیلات کے مطابق اندورن شہر اور اس کے ارد گرد علاقوں میں مسافر حضرات کی سہولت کیلئے قائم کئے گئے بس سٹینڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے کے بعد شہریوں کی آمد کیلئے دھوپ سے بچنے اور بیٹھنے کے قابل نہ رہ سکے شہریوں کی سہولت کے لئے قائم کئے گئے یہ بس سٹینڈ ریلوے اسٹیشن،مینار پاکستان،لاری اڈا،سبزی منڈی،بھاٹی چوک،بتی چوک،شاہدرہ چوک سمیت شہر کی دیگر  شاہراہوں پر قائم کئے گئے تھے۔  اس حوالے سے شہریوں کا کہنا تھا کہ یہ حکومت پنجاب اور ضلعی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے کہ شہریوں کی سہولت کیلئے بنائے گئے بس سٹینڈ کو دوبارہ فعال کیا جائے  شدید گرمی اور دھوپ سے بچنے کے لئے مسافر حضرات ان سٹینڈ پر آکر اپنی سواری کاانتظار کیا کرتے تھے مگر یہ سٹینڈ اب ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے کے بعد نہ ہی سایہ دار رہے اور نہ ہی بیٹھنے کے قابل رہے ہماری حکومت پنجاب اور ضلعی انتظامیہ سے گذارش بلکہ اپیل ہے کہ فوری طور پر شہر میں قائم کئے گئے اجڑے ہوئے بس سٹینڈ کو فوری طور پر بحال کیا جائے۔دوسری جانب شہر کے پوش ایریاز میں قائم کئے گئے بس سٹینڈ اپنی اصل حالت میں آج بھی موجود ہیں۔