عمران خان اور جنرل باجوہ ملکی مفاد میں کام کر رہے ہیں،شمسہ علی

  عمران خان اور جنرل باجوہ ملکی مفاد میں کام کر رہے ہیں،شمسہ علی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف کی رکن صوبائی اسمبلی پنجاب شمسہ علی نے کہا ہے کہ عمران خان اور جنرل باجوہ ملکی مفاد میں کام کر رہے ہیں ان کا ذاتی مفاد نہیں، دونوں ایک دوسرے کا احترام کرتے ہیں، ایسی خبریں ملک اور قوم کی سلامتی کیلئے خطرہ ہے۔ گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شمسہ علی نے کہا کہ مریم نواز کا میڈیا سیل پاکستان اور ان کے اداروں کے خلاف کام کر رہا ہے۔ اب وہ خاموش رہ کر اندرخانے کام کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فوج کسی بھی ملک کے بقاء کیلئے ضروری ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فوج پر بار بار تنقید کرنا اچھا نہیں ہوتا۔ شمسہ علی نے کہا کہ لوگ اپنا میڈیا سیل چلائے مگر دوسروں پر تنقید نہ کرے اور ڈس انفارمیشن نہ پھیلائے۔ انہوں نے کہا کہ ملک جلد اقتصادی بحران سے نکل آئے گا۔