ترکی جانیکی کوشش، ڈی پورٹ ہونے پر دونوجوان گرفتار، تفتیش شروع

    ترکی جانیکی کوشش، ڈی پورٹ ہونے پر دونوجوان گرفتار، تفتیش شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ملتان (وقائع نگار) ایف آئی اے ملتان نے غیر قانونی طور پر ترکی جانے والے ڈی پورٹ ہونے والے دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے انہیں گرفتار کر لیا ہے جن سے تفتیش جاری ہے ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کو جن سمگلروں (بقیہ نمبر38صفحہ12پر)

نے غیر قانونی طور پر بھجوایا تھا ان کے خلاف بھی کاروائی کی جائے گی مگر تاحال گرفتار افراد نے ان بیرون ملک سمگل کرنے والے افراد کے بارے میں نہیں بتایا، بہاولنگر کا شہزاد اور راجن پور کا عبداللہ ترکی غیر قانونی طور پر گئے تھے،واپسی پر انہیں حراست میں لیا گیا ہے جن کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔ایف آئی اے کی تفتیش جاری ہے اہم انکشافات کی توقع ہے