ڈیرہ،دودھ میں پانی کی مقدار زیادہ ہونے پر لاکھوں کے جرمانے

  ڈیرہ،دودھ میں پانی کی مقدار زیادہ ہونے پر لاکھوں کے جرمانے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ اسما عیل خان(بیورورپورٹ) حلال فوڈ اتھارٹی ڈیرہ اسماعیل کی ٹیم کی ایڈیشنل ڈپٹی ڈائریکٹر واصف خان کی نگرانی میں رات گئے قریشی موڑ پر کاروائی،ڈیرہ شہر، بنوں اور پشاور دودھ سپلائی کرنے والے ٹینکرز کو پانی کی مقدار زیادہ ہونے پر لاکھوں روپے کے جرمانے عائد کردیئے۔ تفصیلات کے مطابق حلال فوڈ اتھارٹی ڈیرہ اسماعیل کی ٹیم نے ایڈیشنل ڈپٹی ڈائریکٹر واصف خان کی نگرانی میں رات گئے قریشی موڑ پر پنجاب سے ڈیرہ شہر، بنوں اور پشاور دودھ سپلائی کرنے والے دودھ کے ٹینکرز میں کیمکل اور پانی کی ملاوٹ کی شکایات پر کاروائی کے دوران 8ٹینکرز کو چیک کیا اور موقع پر ان ٹینکرز سے دودھ کے نمونے لیکر موبائل لیبارٹری میں ان نمونوں کا معائنہ کیا گیا۔ لیبارٹری رپورٹس میں دودھ میں کسی قسم کا کیمیکل نہیں پایا گیا تاہم پانی کی مقدار زیادہ ہونے پر 5ٹیکرز مالکان پر لاکھوں روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔