کورونا ایس او اپیز کی خلاف ورزی پر 5ہوٹلوں سمیت 12دکانیں سیل 

کورونا ایس او اپیز کی خلاف ورزی پر 5ہوٹلوں سمیت 12دکانیں سیل 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(جنرل رپورٹر) ڈی سی لاہور مدثر ریاض ملک نے کورونا ایس او پیز کی چیکنگ کے لئے ایم ایم عالم روڈ کا دورہ کیا۔ ماسک کا استعمال، سماجی فاصلہ نہ ہونے پر ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے رنگ جا دکان کو سیل کر دیا۔دوسری جانب  ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پراسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا نے مین بلیوارڈ گلبرگ میں ایلین بوتیک اور ایلیون کلب مین کو سیل کر دیا۔اسسٹنٹ کمشنر کینٹ مرضیہ سلیم نے نندوس، ڈوگر اور گورمے ریسٹورنٹ کو زیڈ بلاک ڈی ایچ اے میں سیل کر دیا۔ اسسٹنٹ کمشنر سٹی تبریز مری نے پیزا ہٹ، کے ایف سی، ڈومینیو، براڈ وے پیزا کو مال روڈ پر سیل کر دیا اسسٹنٹ کمشنر شالیمار مہدی مالوف نے بھی کاروائیاں کر تے ہوئے پالکی میرج لان، شاہد پان شاپ، یونیک موبائل، اے آر الیکٹرانکس اور ایم ایم موبائل کو سیل کر دیا۔ کاروائیاں بیگم پورہ اور جی ٹی روڈ پر کی گئیں۔ ڈی سی لاہور مدثر ریاض ملک نے کہا کہ کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کروایا جا رہا ہے اور جو ریسٹورنٹس اور دکانیں ایس او پیز پر عملدرآمد نہیں کر رہیں ان کو سیل کیا جا رہا ہے۔