نواز شریف کا گیس دیگر ملزموں سے مختلف، برطانیہ سے ڈی رپورٹ کرنے کا کہا ہے: شہزا د اکبر

        نواز شریف کا گیس دیگر ملزموں سے مختلف، برطانیہ سے ڈی رپورٹ کرنے کا کہا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) مشیر داخلہ شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ یہ تاثر بے بنیاد ہے کہ ملک میں صرف اپوزیشن سے تعلق رکھنے والے لوگوں کا احتساب ہو رہا ہے، شوگر انکوائری میں شامل افراد کا تعلق تمام جماعتوں سے ہے۔لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہزاد اکبر نے کہا کہ سرکاری زمینوں پر بااثر افراد نے قبضے کر رکھے تھے۔ قبضہ مافیا اسی سیسلین مافیا کا حصہ ہے جس کا ذکر سپریم کورٹ نے کیا تھا۔ ہمارے دور میں 532 فیصد ریکوری میں اضافہ ہوا۔ قبضہ مافیا سے 181 ارب کی اراضی واگزار کرائی گئی۔ لوٹا مال وصول کرکے خزانے میں جمع کرایا جا رہا ہے۔ وفاق کی طرح پنجاب میں بھی کسی کو این آر او نہیں ملے گا۔انہوں نے کہا کہ ملکی وسائل لوٹنے والوں سے وصولیاں کرکے قومی خزانے میں جمع کرائیں گے۔ ایک جماعت کو ٹارگٹ کرنے کا تاثر بھی غلط ہے۔ نواز شریف کے باہر جانے کے فیصلے پر ہم نے شورٹی بانڈ مانگا تھا۔ برطانوی حکومت سے نواز شریف کو ڈی پورٹ کرنے کا مطالبہ کر چکے ہیں۔ نواز شریف کا کیس دیگر ملزمان سے مختلف ہے۔
 شہزاد اکبر

مزید :

صفحہ اول -