نذرانہ کیوں نہیں دیا؟ 25 افراد پر مشتمل گھر انا ”کمر شل“ قرار

نذرانہ کیوں نہیں دیا؟ 25 افراد پر مشتمل گھر انا ”کمر شل“ قرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بٹہ کوٹ‘ بارہ میل(نمائندہ پاکستان‘ سپیشل رپورٹر) محلہ اسلام آبا د کے رہائشی محنت کش دہی بڑھے فروش محمد عمران نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اسکا خاندان چارشادی شدہ بھائیوں پر مشتمل ہے جب کہ انکے گھرانے کی تعداد20کے لگ بھگ ہے جس (بقیہ نمبر27صفحہ6پر)
کے کھاناپکانے،گھریلو کاموں کے گیس استعمال کیا جاتاہے گزشتہ دنوں میٹر ریڈر وسیم نے اس سے گیس کے کمر شل ا ستعمال کئے جانے کا الزام لگاتے بھاری رشو ت مانگی مگر میرے انکار پر اس نے کمرشل استعمال کانام دیتے ملتان دفتر رپورٹ کردی جس پر گیس حکام نے بغیر تحقیق کئے اسکا گھر یلو میٹر اتار لیا اوراب واپس لگانے کے تقاضے پر میٹرکی لیبارٹری اوربھاری جرمانہ کی سزاسنا کر بلیک میل کرتے ہوئے رشوت مانگی جارہی ہے جو کہ سراسر زیادتی ہے،متاثرہ محمد عمران نے اعلیٰ گیس حکام سے صورتحال کا نوٹس لیتے میٹر ریڈر وسیم کے خلاف کاروائی اورمیٹرکی دو بارہ تنصیب کا مطالبہ کیا ہے۔