چیمپئنزٹرافی کے شیڈول کے اعلان میں مزید تاخیر کا امکان
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) چیمپئنزٹرافی کے شیڈول کے اعلان میں مزید تاخیر کا امکان ہے،موجودہ صورتحال میں شیڈول کا اعلان اگلے 24گھنٹے میں مشکل ہے۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ذرائع کاکہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے اپنے موقف پر ڈٹے رہنے سے پیش رفت نہیں ہو رہی، چیمپئنز ٹرافی ہائبرڈ ماڈل پر تسلیم نہ کرنے پر پی سی بی اپنے موقف پر قائم ہے،سٹیک ہولڈرز نے لچک دکھائی تو پھر شیڈول کا اعلان ایک دو روز میں ممکن ہو سکے گا، ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ براڈ کاسٹرز اور کمرشل پارٹنرز پاک بھارت میچ کے بغیر شیڈول تسلیم نہ کرنے کے موقف پر قائم ہیں،براڈکاسٹرز نے پاک بھارت میچ نہ ہونے کی صورت میں قانونی چارہ جوئی کا بھی بتا دیا، آئی سی سی جے شاہ کے ذمے داریاں سنبھالنے سے قبل شیڈول کے معاملے کو حل کرنے کیلئے کوشاں ہے۔