بنوں میں شہید ہونیوالے 12سیکیورٹی اہلکاروں کے حوالے سے اہم معلومات سامنے آ گئیں
راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) بنوں کے علاقے میں خوارجیوں کے خودکش حملے میں شہید ہونیوالے 12سیکیورٹی اہلکاروں کے حوالے سے اہم معلومات سامنے آ گئیں ۔
صوبیدار عمران احمد فاروقی شہید کا تعلق ضلع گوجرانوالہ سے ہے،انکی عمر 44 سال ہےاورانہوں نے 25 سال پاک فوج میں رہتے ہوئے دفاع وطن کا فریضہ سرانجام دیا۔صوبیدار عمران احمد فاروقی شہید نے سوگواران میں اہلیہ، بیٹا اور بیٹی چھوڑے۔
29 سالہ حوالدار محمد جاوید اقبال شہید کا تعلق ضلع سرگودھا سے ہے،انہوں نے 14 سال پاک فوج میں رہتے ہوئے دفاع وطن کا فریضہ سرانجام دیا۔حوالدار محمد جاوید اقبال کے سوگواران میں اہلیہ ،4 بیٹے اور 1 بیٹی شامل ہیں.
34 سالہ نائیک طہماس احمد شہید کا تعلق ضلع ایبٹ آباد سے ہے, انہوں نے 15 سال پاک فوج میں گزارے۔ نائیک طہماس احمد شہید کے سوگواران میں والدین، اہلیہ اور 1 بیٹی شامل ہیں.
39 سالہ نائیک باسط فرید شہید کا تعلق ضلع ہری پور سے ہے,انہوں نے 17 سال تک دفاع وطن کا مقدس فریضہ سرانجام دیا۔نائیک باسط فرید شہید کے سوگواران میں والد، اہلیہ اور بیٹا شامل ہیں۔
33 سالہ سپاہی صفدر علی شہید کا تعلق ضلع بارکھان سے ہے، انہوں نے 13 سال پاک فوج میں گزارے۔سپاہی صفدر علی شہید کے سوگواران میں اہلیہ ، بیٹا اور بیٹی شامل ہیں۔
32 سالہ سپاہی اسد بشیرشہید کا تعلق ضلع کوہلو سے ہے، انہوں نے 13 سال تک وطن عزیز کا دفاع کیا۔سپاہی اسد بشیر شہید کے سوگواران میں والدین اور اہلیہ شامل ہیں۔
38 سالہ سپاہی اعجاز حسین شہید کا تعلق ضلع ڈیرہ غازی خان سے ہے،انہوں نے 13 سال پاک فوج میں گزارے۔سپاہی اعجاز حسین شہید کے سوگواران میں اہلیہ، 2 بیٹیاں اور 1 بیٹا شامل ہیں.
23 سالہ سپاہی عاطف خان شہید کا تعلق ضلع میانوالی سے ہے,انہوں نے ایک سال پاک فوج میں گزارا۔سپاہی عاطف خان شہید کے سوگواران میں والدین شامل ہیں۔
30 سالہ سپاہی امان اللہ شہید کا تعلق ضلع کرک سے ہے،انہوں نے 8 سال تک وطن عزیز کا دفاع کیا۔سپاہی امان اللہ شہید کے سوگواران میں اہلیہ، 3 بیٹے اور 1 بیٹی شامل ہیں.
22 سالہ سپاہی شاہ زمان شہید کا تعلق ضلع لوئر دیر سے ہے,انہوں نے پاک فوج میں ایک سال گزارا۔سپاہی شاہ زمان شہید کے سوگواران میں والدین شامل ہیں۔