سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد اپ لوڈ کرنے والا دوسرا ملزم بھی گرفتار

سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد اپ لوڈ کرنے والا دوسرا ملزم بھی گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کبیر والا، بارہ میل، سرائے سدھو، نواں شہر، جودھ پور(نمائندگان) گستاخا نہ(بقیہ نمبر33صفحہ12پر )
مواد اپ لوڈ کر نے والے ’’پرویزیوں‘‘ کے خلاف ہزاروں افراد کی احتجاجی ریلی، ملعون نوجوانوں کے خلاف شدید نعرہ با زی، پھانسی دیئے جانے کا مطا لبہ، ناموس رسالتؐ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا، جان سے گزر سکتے ہیں، مقررین کا احتجاجی ریلی سے خطاب ،تفصیل کے مطا بق فیس بک پر ’’طلوعِ اسلام ‘‘کے نام سے بنے اکاؤنٹ پر توہین آمیز مواد اپ لوڈ کر نے کے مرتکب گرفتار ملزمان اللہ دتہ اور عرفان کے خلاف موضع جودھ پور سے احتجاجی ریلی نکالی گئی جسکی قیا دت جما عت اہلسنت کے راہنما قاری شان محمد اور عملاء کرام نے کی احتجاجی ریلی کے شرکا ء نے گرفتار ملزمان کے خلاف نعرہ بازی کرتے انہیں پھانسی دیئے جانے کا مطالبہ کیا دریں اثناء حضور اقدس ؐ کی شان میں گستاخانہ مواد سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرنے والے گروہ کا دوسرا ملزم بھی گرفتا ر تھانہ بارہ میل کے انسپکٹر نور محمد خان بلوچ کی مدعیت میں 295Cت پ کے تحت دو ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا جس پر ملزم اللہ دتہ موقع پر گرفتار ہوگیا تھا جبکہ دوسرا ملزم عرفان فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تھا گذشتہ روز ملزم عرفان کو اوکاڑہ کے قریب گرفتا ر کر لیا ،اس سلسلے میں اہلیان جودھ پور ، بارہ میل مست پور ،چوپڑہٹہ ،رائے پور ،رکن پور ،موہری پور ،بلاول پور و دیگر تحصیل بھر کے مختلف علاقوں میں مکمل شڑ ڈاؤن ہڑتال کی گئی اور جودھ پور اور بارہ میل میں سینکڑوں لوگوں پر مشتمل عاشقان رسول کی ریلی نکالی گئی مقریرین قاری شان محمد قادری ، حافظ عطاء الرحمن قادری ،حافظ محمد مدنی ،محمد رمضان قادری ،پیر رمضان شاہ ہاشمی ،حافظ محمد مبین قادری ،راؤ یامین ودیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ حضور اقدسؐ کی شان میں گستاخی کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں اس موقع پر ایس ایچ اوتھانہ بارہ میل نور خان بلوچ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام گروہ کو جلد از جلد بے نقاب کر کے ان کے خلاف کاروائی کرکے دم لوں گا ۔
گستاخانہ مواد