بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی نے بے بنیاد الزام تراشی کرتے ہوئے ایک بار پھر پاکستان کا پانی بند کرنے کا اعلان کر دیا

بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی نے بے بنیاد الزام تراشی کرتے ہوئے ایک بار پھر ...
بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی نے بے بنیاد الزام تراشی کرتے ہوئے ایک بار پھر پاکستان کا پانی بند کرنے کا اعلان کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سرسا(ڈیلی پاکستان آن لائن)ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی نے ایک بار پھر پاکستان پر بے بنیاد الزام تراشی اور ارضِ پاک  کا پانی بند کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ’’ہم پاکستان کی طرف اپنا  پانی جانے نہیں دیں گےاور سرحد پار سے نشہ کو ہندوستان آنے نہیں دیں گے۔

بھارتی نجی ٹی وی کے مطابق نریندر مودی نے سرسا میں واقع اناج منڈی میں انتخابی جلسے میں اپنےخطاب کے دوران  ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا کہہم پاکستان کو پانی جانے نہیں دیں گےاور وہاں سے نشہ کو بھارت میں آنے نہیں دیں گے،ہندوستان کے پانی سے پاکستان کے کھیت لہلہائیں اور بھارتی کسان کے کھیت خشک رہیں یہ نہیں چلےگا، پاکستان ہندوستان میں نشہ بھیج کر نوجوانوں کے مستقبل کو تباہ کرنا چاہتا ہے لیکن ہماری حکومت ایسا کسی صورت نہیں ہونے دے گی ۔بھارتیوزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ ماضی  میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے ورکر کے طور پر کسی وقت میں یہاں آیا تھا اورآج پرانےلوگوں کو دیکھ کرخوشی ہورہی ہے،گرو نانک دیو جی کی 550 ویں یوم پیدائش تہوارکی تیاری چل رہی ہے، ہند پاک تقسیم کے بعد ہمارے لوگ کرتارپورصاحب کا دوربین سے دیدارکرتے رہے،کانگریس کی حکومت اس چار کلومیٹر کے فاصلے کو دور نہیں کر سکی لیکن بی جے پی حکومت کوریڈور تعمیر کرکے اس فاصلے کو ختم کر رہی ہے،کپورتھلہ سے گوبندوال تک راستے کوگرونانک روڈ کا نام دیا جائے گا،میں نے سال2014میں وزیراعظم کےامیدوارکے طورپرپہلا اجتماع ہریانہ کے ریواڑی میں کیا تھا اورآج ہریانہ اسمبلی انتخابی مہم کا اختتام بھی اسی مقام سے کروں گا۔