ترقیاتی اسکیموں کو جلد مکمل  کیا جائے،نجم احمد شاہ

  ترقیاتی اسکیموں کو جلد مکمل  کیا جائے،نجم احمد شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)سیکرٹری لوکل گورنمٹ، ہاوئسنگ و ٹاون پلاننگ سندھ نجم احمد شاہ نے کہا ہے کہ ملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی تمام ترقیاتی اسکیموں کو بروقت مکمل کیا جائے۔پیرکواپنے دفتر میں ملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے افسران سے گفتگو کرتے ہوئے نجم احمد شاہ نے کہاکہ ملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی تمام زمینوں پر سے غیر قانونی قبضوں اور تجاوزات کو مکمل طور سے ختم کرکے ہر تعمیراتی منصوبے کو بروقت تکمیل تک پہنچایا جایا جائے۔ تمام اسکیموں کی قسطوں کی ری شیڈولنگ قانون کے مطابق کی جائے، جن الاٹیز نے رقوم کی مکمل ادائیگی کردی ہے ان کو قبضہ دینے میں تاخیر نہ کی جائے، ادارے کی تمام زمینوں اور املاک کا ریکارڈ ڈیجیٹلائز کیا جائے، ہر افسر اپنے فرائض منصبی ایمانداری سے ادا کرے۔سیکرٹری بلدیات سندھ نے ایم ڈی اے افسران کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ بیلٹنگ کا عمل مکمل طور پر شفاف اور غیر جانبدار بنانے کے لئے اقدامات کو بروئے کار لایا جائے اور لوگوں کی منفعت اور سرمائے کو محفوظ بنانے کے لئے جامع پالیسی مرتب کی جائے۔

مزید :

صفحہ آخر -