”اتنی بے عزتی قبول نہیں“کیپٹن صفدر پر مقدمہ کے بعد سندھ پولیس نے بغاوت کا اعلان کردیا

”اتنی بے عزتی قبول نہیں“کیپٹن صفدر پر مقدمہ کے بعد سندھ پولیس نے بغاوت کا ...
”اتنی بے عزتی قبول نہیں“کیپٹن صفدر پر مقدمہ کے بعد سندھ پولیس نے بغاوت کا اعلان کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)کیپٹن صفدر پر مقدمے کے معاملے پر آئی جی سندھ اور ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ کے بعد سندھ پولیس کے متعدد افسران نے بغاوت کا اعلان کر دیاہے۔ڈی آئی جی ایسٹ ، ڈی آئی جی لاڑکانہ نے بھی چھٹی پر جانے کا فیصلہ کر لیا۔
نجی چینل دنیا نیوز کے مطابق کیپٹن صفدر کی جانب سے مزار قائد کی بے حرمتی پر مقدمے کے معاملے پر آئی جی سندھ ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ عمران یعقوب سمیت متعدد سندھ پولیس افسران کی جانب سے چھٹیوں کی درخواست دی گئی ہے۔ ڈی آئی جی لاڑکانہ ناصر آفتاب نے بھی چھٹیوں پر جانے کافیصلہ کر لیا ہے۔ ڈی آئی جی ایسٹ نعمان صدیقی نے بھی چھٹی پر جانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ان کے علاوہ سندھ پولیس کے 7ایس ایس پیز نے بھی چھٹی کی درخواست دے دی ہے۔ 
خیال رہے کہ کیپٹن (ر)صفدر پر مقدمہ کے معاملے پر پولیس افسران کافی دباﺅ کا شکار ہیں، جس کی وجہ سے اعلیٰ افسران کی جانب سے چھٹیوں کی درخواستیں دی گئی ہیں۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -