باجوڑ میں دھماکہ، شہادتیں

باجوڑ میں دھماکہ، شہادتیں
باجوڑ میں دھماکہ، شہادتیں
سورس: Twitter

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

باجوڑ (ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ کی تحصیل وڑ ماموند میں بم دھماکے میں چار سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او)  صمد خان کے مطابق دھماکہ وڑ ماموند کے علاقے تیر بانڈہ گئی میں ہوا جس میں چار اہلکار شہید ہوئے۔ شہید ہونے والوں مین دو پولیس اور دو ایف سی اہلکار شامل ہیں۔ شہید اہلکاروں کی شناخت عبدالصمد، نور رحمان، جمشید اور مدثر  کے ناموں سے ہوئی ہے۔

ڈی پی او کے مطابق دہشت گردوں نے سڑک کنارے دھماکہ خیز مواد نصب کیا تھا جس کو ریموٹ کنٹرول سے اڑایا گیا۔ دھماکے کے بعد ملزمان کی تلاش کیلئے پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔