ہم ماحولیاتی تبدیلی کی تباہی کی فرنٹ لائن پر ہیں،شیری رحمن 

   ہم ماحولیاتی تبدیلی کی تباہی کی فرنٹ لائن پر ہیں،شیری رحمن 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے کہاہے کہ ماحولیاتی تبدیلی اہداف بے معنی ہونگے اگر بند دروازوں میں بنائے جائیں گے،ہمارا سیارہ جل رہا ہے، ہمیں ابھی اقدامات لینے کی ضرورت ہے، ہم ماحولیاتی تبدیلی کی تباہی کے فرنٹ لائن پر ہیں جس کے ہم ذمہ دار نہیں، کوئی بھی ملک اتنی بڑی آفات کا مقابلہ نہیں کر سکتا۔ کاپ 27 کے حوالے سے کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ماحولیاتی تبدیلی اہداف بے معنی ہونگے اگر بند دروازوں میں بنائے جائیں گے۔ شیری رحمان نے کہاکہ کاپ 27 ایک وسیع فورم ہے جو فریم ورک ترتیب دیتا ہے، جو پاکستان میں ہوا وہ پاکستان تک محدود نہیں رہے گا، ماحولیاتی تبدیلی کی کوئی سرحدیں نہیں۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ وزیراعظم COP27 میں لیڈر شپ سمٹ میں پاکستان کا موقف پیش کرے گے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ میں امید کرتی ہوں COP27 میں شامل ہر پاکستانی بھرپور شرکت کرے گا۔
شیری رحمن 

مزید :

صفحہ آخر -