سندھ کے نامور  ادیب "جمن دربدر "حرکت قلب بند ہونےسے انتقال کرگئے

سندھ کے نامور  ادیب "جمن دربدر "حرکت قلب بند ہونےسے انتقال کرگئے
سندھ کے نامور  ادیب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

عمرکوٹ (سید ریحان شبیر )سندھ کے نامور  ادیب و  دانشور جمن دربدر حرکت قلب بند ہونےسے انتقال کرگئے ،جمن دربدر کے انتقال کا سن کر کثیر تعداد میں لوگ ان کے گاؤں روح واہ میں پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کے نامور شاعر قوم پرست رہنما "جمن دربدر "عمرکوٹ کے نزدیک گاؤں "روحل واہ "میں آج صبح حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے ، جمن دربدر کاشمار سائیں جی ایم سید،اور عبدالواحد آریسر کےقریبی ساتھیوں میں شمار ہوتاتھا جنہیں سندھ کےلوگ پیار سے "ماما جمن دربدر "کہتے تھے۔مرحوم کی عمر 80سال کے قریب تھی ماما جمن دربدر نے ہمیشہ سندھ کے اہم ایشوز پر اپنی مزاحمتی شاعری کے ذریعے سندھ کےلوگوں میں شعور پیدا کیا ماما جمن دربدر نے سندھی گائیکی میں سندھ کے نامور گلوکاروں استاد شفیع فقیر ،صادق فقیر سمیت مختلف گلوکاروں کے سندھی کلام پیش کرکے پاکستان بھر میں شہرت پائی۔

ماما جمن دربدر نے سندھی ادب ،سندھ کی ثقافت آرٹ اپنی شاعری پر ایک کتاب بھی تحریر کی،مرحوم نے اپنا سندھی کلام"وٹی ہر ہر جنم وربو مٹا مہران میں ملبو"بہت مقبول ہوا سندھ کےنامور ادیب دانشور سماج سدارک رہنماجمن دربدر کےانتقال پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ،صوبائی وزیر سید سردار علی شاہ،پیپلزپارٹی کےرہنماخالد سراج سومرو،صحافی سید ریحان شبیر سید عمران شاہ،سمیت کئی سیاسی سماجی      مذہبی رہنماؤں نےگہرےدکھ افسوس اور دلی تعزیت کااظہار کیا۔