مکیش امبانی نے دبئی میں سب سے مہنگی رہائشی پراپرٹی خرید لی

مکیش امبانی نے دبئی میں سب سے مہنگی رہائشی پراپرٹی خرید لی
مکیش امبانی نے دبئی میں سب سے مہنگی رہائشی پراپرٹی خرید لی
سورس: WEF

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت کے دوسرے امیر ترین شخص مکیش امبانی نے دبئی کی پام جمیرہ میں مہنگی ترین رہائشی پراپرٹی خرید لی. انہوں نے یہ پراپرٹی کویت کی ایک فیملی سے 163 ملین ڈالر میں خرید کر چند مہینوں میں ہی مہنگی ترین پراپرٹی کا اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا.

این ڈی ٹی وی کے مطابق مکیش امبانی نے یہ پراپرٹی کویتی ارب پتی محمد الشایا سے خریدی ہے.  الشایا کا گروپ سٹاربکس، ایچ اینڈ ایم اور وکٹوریہ سیکریٹ سمیت ریٹیل برانڈز کے لیے مقامی فرنچائزز کا مالک ہے جب کہ امبانی مارکیٹ ویلیو کے لحاظ سے ہندوستان کی سب سے بڑی کمپنی ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ کے چیئرمین ہیں، اور ان کی مجموعی مالیت 84 ارب ڈالر ہے۔

بلومبرگ کے مطابق ریلائنس نے گزشتہ سال برطانیہ کے مشہور کنٹری کلب سٹوک پارک کو خریدنے کے لیے 79 ملین ڈالر خرچ کیے تھے. امبانی مغربی ممالک کو دوسرا گھر بنانے کیلئے تیزی سے جائیدادیں خرید رہے ہیں، وہ نیویارک میں بھی ایک پراپرٹی کی تلاش میں ہیں.