عوامی پریس کلب کے ممبران کی ایس ایچ او مانگٹانوالہ سے ملاقات
موڑکھنڈا (نمائندہ پاکستان)عوامی پریس کلب موڑکھنڈا کے عہدیدران اور ممبران کی تھانہ مانگٹانوالہ میں نئے تعینات ہونے والے ایس ایچ او رائے عبدالحمید سے صدر عوامی پریس کلب موڑکھنڈا ملک عامر اعوان کی قیادت میں تعارفی میٹنگ،تفصیلات کے مطابق تھانہ مانگٹانوالہ میں نئے تعینات ہونے والے ایس ایچ او رائے عبدالحمید سے عوامی پریس کلب کے صدر ملک عامر اعوان،چیئرمین مہر مرتضی پڈھیار،سینئر نائب صدر رائے محمد اشرف شاہین،جنرل سیکرٹری شاہد اقبال بھٹی،نائب صدر ملک مصطفی ڈھڈی،نائب صدر چوہدری ضیاء گجر،رائے ظفر علی روزنامہ لیڈر،محمد مبشر بھٹی انفارمیشن سیکرٹری،میاں ارسلان فہیم سوشل میڈیا انچارج،ڈاکٹر محمد آصف ممبر سے تعارفی ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جرائم کا خاتمہ اولین ترجیح ہے اور صحافیوں اور پولیس کا چولی دامن کا ساتھ ہے اور صحافی معاشرے کی آنکھ ہیں اور رائے عبدالحمید نے کہا جرم کرنے والے افراد کسی رعائیت کے مستحق نہیں ہر خاص و عام کے لئے تھانہ مانگٹانوالہ کے دروازے 24 گھنٹے کھلے ہیں۔ انصاف کے تقاضے پورے کرنے کی پوری کوشش کروں گا۔