لیبیا، داعش کے حامی گروپ نے طرابلس کے ہوائی اڈے پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی

لیبیا، داعش کے حامی گروپ نے طرابلس کے ہوائی اڈے پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


طرابلس (اے پی پی) لیبیا میں سرگرم دہشت گرد تنظیم داعش کے ایک حامی گروپ نے دارالحکومت طرابلس کے ایک ہوائی اڈے پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق اسلامک اسٹیٹ آف طرابلس نامی گروپ نے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ اس کے عسکریت پسندوں نے اپنے ساتھیوں کی رہائی کے لیے معیتیقہ کے ہوائی اڈے کو نشانہ بنایا۔ یہ ہوائی اڈہ متحارب گروپوں کے مابین لڑائی کی وجہ سے نومبر 2014ء سے بند ہے تاہم اس واقعے میں کسی ہلاکت کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

مزید :

عالمی منظر -