عمان کا سعودی عرب سے زوردار احتجاج، لیکن کس وجہ سے؟ آپ بھی جانئے

عمان کا سعودی عرب سے زوردار احتجاج، لیکن کس وجہ سے؟ آپ بھی جانئے
عمان کا سعودی عرب سے زوردار احتجاج، لیکن کس وجہ سے؟ آپ بھی جانئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مسقط(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب دیگر اتحادیوں کے ہمراہ یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے اور ان کے ٹھکانوں پر بمباری کر رہا ہے۔ چند روز قبل سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کی طرف سے جب یمن کے دارالحکومت سناءمیں بمباری کی گئی تو کچھ گولے عمان کے سفیر کی رہائش گاہ پر بھی گرے۔ گزشتہ روز عمان کے دفتر خارجہ نے سعودی سفیر کو طلب کرکے عمانی سفیر کی رہائش گاہ پر بمباری پر بھرپور احتجاج ریکارڈ کروایا۔ اس سے قبل عمانی دفتر خارجہ کی طرف سے سفیر کی رہائش گاہ پر بمباری کی شدید مذمت کی گئی اور کہا گیا کہ ہمارے سفیر کی رہائش گاہ پر بمباری کرکے عالمی کنونشن کی خلاف ورزی کی گئی۔

ایک موبائل ایپ جو آپ کو بڑے دھوکے سے بچا سکتی ہے
عمان کی وزارت خارجہ کی طرف سے اقوام متحدہ کو درخواست کی گئی کہ وہ یمن میں جاری جنگ فوری طور پر بند کروائے کیونکہ یہ خطے کی سکیورٹی کے لیے شدید ترین خطرہ بن چکی ہے۔عمان کے دفترخارجہ سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ یمن کے معاملے کے تمام فریقین اختلافات ختم کرکے جلداز جلد یمن میں امن و استحکام قائم کریں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -