میر مرتضیٰ بھٹو نہایت جری اور بہادر انسان تھے ، آصف علی زرداری

میر مرتضیٰ بھٹو نہایت جری اور بہادر انسان تھے ، آصف علی زرداری

  

اسلام آباد(پ ر) سابق صدر پاکستان اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری نے میر مرتضیٰ بھٹو کی 20 ستمبر 2016 کو 20ویں برسی کے موقع پر انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ میر مرتضیٰ بھٹو نہایت جری اور بہادر انسان تھے جنہوں نے اپنی زندگی ڈکٹیٹرشپ کے خلاف لڑتے ہوئے گزاری۔ اپنی زندگی میں جلاوطن ہوئے، اپنے والد کے قتل کا صدمہ برداشت کیا، اپنے چھوٹے بھائی کے قتل، اپنی والدہ اور ہمشیرہ پر ایک ڈکٹیٹر کے ہاتھوں ظلم برداشت کرتے ہوئے دیکھا لیکن ڈکٹیٹرشپ کے سامنے جھکنے سے انکار کر دیا۔ جس انداز میں میر مرتضیٰ بھٹو کو پراسرار طور پر قتل کیا گیا اور اس کے بعد اس کے قتل کی تفتیش کرنے والے اس افسر کو بھی قتل کر دیا گیا جس سے بہت لوگوں کو آج تک یقین ہے کہ یہ ایک سازش تھی جو ایک بھٹو کو قتل کرنے کے بعد دوسرے بھٹو کی پیپلزپارٹی کی حکومت یعنی محترمہ بینظیر بھٹو کی حکومت کو برطرف کر دیا گیا۔ سابق صدر زرداری نے کہا کہ قدرت کا انصاف کرنے کا اپنا طریقہ ہے۔ ہمیں اس بات کا یقین ہے کہ میر مرتضیٰ بھٹو کا قتل ہمیشہ راز نہیں رہے گا اور جو بھی اس جرم میں ملوث تھے اور اس کی پشت پناہی کرتے رہے، ایک روز ضرور ان کا چہرہ عوام کے سامنے بے نقاب ہوگا اور انہیں سزا بھی ضرور ملے گی۔

مزید :

صفحہ اول -