عمران خان کے مارچ کو روکنے کیلئے خانپور میں بھی مسلم لیگ ن کی ڈنڈا بردار فورس تیار ‘ 25 ستمبر کو لاہورروانہ ہوگی

عمران خان کے مارچ کو روکنے کیلئے خانپور میں بھی مسلم لیگ ن کی ڈنڈا بردار فورس ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


خان پور(تحصیل رپورٹر )عمران خان کے مارچ کو روکنے کے لیے خان پور میں بھی مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کی ڈنڈا فورس تیار 100نوجوانوں پع مشتمل ڈنڈابردار فورس 25ستمبر(بقیہ نمبر36صفحہ7پر )
کو لاہور روانہ ہو گی یوتھ ونگ کے نو جوانوں نے رضا کارانہ طور پر فورس میں اپنے نام لکھوائے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے ضلعی سینئر نائب صدر سلمان نواز اور رانا محمد فیصل نے کہا کہ عمران خان نے ملک بھر میں فحاشی اور نفرت پھیلانے کے بعد قائدین کے گھروں پر حملوں کی تیاری شروع کر دی ہے عمران خان ملکی ترقی سے گھبرا کر اوچھے ہتھکنڈوں اور بدتمیزی پر اتر آیا ہے اس لئے اسے بزور بازو روکنا نا گزیر ہے ۔ اس موقع پر ریحان کورائی ،آصف مغل،عدنان سرور،حیات گجر،عرفان بلوچ،شانی جوئیہ ،عباس عباسی،گل شیر،عباس بلوچ،ملک راحیل،آصف قریشی،رفاقت علی،دلدار عباسی و دیگر موجود تھے۔
ڈنڈا فورس