پاکستان اور ترکی کا اقوام متحدہ میں روہنگیا مسلمانوں کا معاملہ اٹھانے پراتفاق

پاکستان اور ترکی کا اقوام متحدہ میں روہنگیا مسلمانوں کا معاملہ اٹھانے ...
پاکستان اور ترکی کا اقوام متحدہ میں روہنگیا مسلمانوں کا معاملہ اٹھانے پراتفاق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیو یارک( ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ان دونوں نیویارک میں ہیں جہاں وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بھی شرکت کر یں گے اس موقع پر وزیر اعظم نے ترک صدر رجب طیب اردگان سے بھی ملاقات کی ۔ جس دورام روہنگیا مسلمانوں پر ہونے والے مظالم پر اظہار افسوس کیاگیا۔ ترکی اور پاکستان نے اس بات پر اتفاق کیا کہ روہنگیا مسلمانوں کے مسائل حل کرنے کے لیے اقوام متحدہ پر دباو ڈالنے کی کوشش کی جائے گی۔ دونوں رہنماوں نے علاقائی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

ترک صدر طیب اردگان نے کہا کہ ترکی پاکستان کے ساتھ باہمی مفادات پر مبنی اسٹرٹیجک شراکت داری کو مضبوط رکھنے کے عزم پر قائم ہے۔ طیب اردگان نے کہا کہ دونوں ممالک کے دوطرفہ تعلقات ، مختلف شعبوں میں تعاون اور علاقائی اور عالمی معاملات پر ایک جیسا موقف اپنانے کو سراہا ۔جبکہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ دنوں ممالک کے درمیان تعلقات اور اسٹرٹیجک پارٹنر شپ ہر گزرتے دن کے ساتھ مضبوط ہو رہے ہیں۔ اس موقع پر دونوں راہنماوں کی جانب سے اقتصادی تعاون بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

شاہد خاقان عباسی اور طیب اردگان نے دونوں ممالک کے درمیان گہرے سیاسی، دفاعی، تجارتی تعلقات اور سرمایہ کاری پر بھی اطمینان کا اظہار کیا۔خیال رہے کہ روہنگیا مسلمانوں کی حالت زار پر اسلامی تعاون تنظیم کے کنٹیکٹ گروپ کاخصوصی اجلاس بھی نیویارک میں ہوگا جس میں ترکی اور پاکستان مل کر روہنگیا مسلمانوں کا مسئلہ اٹھائیں گے۔جنرل اسمبلی اجلاس کے دوران وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ایران کے صدراور اردن کے شاہ سے بھی ملاقات کریں گے۔

مزید :

قومی -