مردان ،کالج کے طلباء کا بلڈنگ حوالہ کرنے کیلئے احتجاجی مظاہرہ

مردان ،کالج کے طلباء کا بلڈنگ حوالہ کرنے کیلئے احتجاجی مظاہرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مردان( بیورورپورٹ) مردان کالج کے طلباء نے یونیورسٹی کے مین کیمپس بلڈنگ کالج کے حوالہ کرنے کے لئے احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین کی قیادت اسلامی جمیعت طلباء کے ناظم جمال خان ،وطن پال سٹوڈنٹس کے صوبائی رہنما داورخان،ضلعی صدر عباس خان ،جمعیت طلباء اسلامی کے رہنما نذر محمد حیران کررہے تھے مظاہرین نے باچاخان چوک سے پریس کلب تک مارچ کیا اوروہ مختلف نعرے لگارہے تھے انہوں نے کہاکہ مردان کالج کے ایک حصے میں عبدالولی خان یونیورسٹی کامین کیمپس قائم کیاگیا ہے اب یونیورسٹی کا اپنا گارڈن کیمپس بن چکا ہے اس لئے مین کیمپس کو خالی کرکے کالج انتظامیہ کے حوالہ کیاجائے تاکہ طلباء کے داخلوں کا مسئلہ حل کیاجائے مظاہرین نے دھمکی دی کہ اگر ان کے مطالبے پر غو رنہ کیاگیا تو مظاہروں اور جلسے جلوسوں کا سلسلہ شروع کیاجائے گا اوریونیورسٹی کے سامنے دھرنا بھی دیں گے ۔