نائیجیریا میں سیلاب سے 100 سے زائد افراد ہلاک،درجنوں لا پتہ 

نائیجیریا میں سیلاب سے 100 سے زائد افراد ہلاک،درجنوں لا پتہ 
نائیجیریا میں سیلاب سے 100 سے زائد افراد ہلاک،درجنوں لا پتہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ابوجا(اے این این ) نائیجیریا میں شدید بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب کی زد میں آکر 100 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق نائیجیریا میں مسلسل بارشوں نے سیلاب کی صورت اختیار کر لی ہے، بارشوں اور سیلاب کی زد میں آکر 100 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے ہیں جب کہ درجنوں تاحال لاپتہ ہیں جن کی تلاش کا کام جاری ہے۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ سیلاب میں پھنسے افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا جا رہا ہے، عارضی ریلیف کیمپ قائم کردیئے گئے ہیں جہاں موبائل ڈسپینسری بھی موجود ہے جب کہ متاثرہ افراد میں راشن بھی تقسیم کیا جارہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق بارشوں اور سیلاب میں سب سے زیادہ ہلاکتیں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ہوئیں، سیلاب کے راستے میں آنے والے درجنوں دیہات صفحہ ہستی سے مٹ گئے،10ریاستوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہے اور نظام زندگی بری طرح متاثر ہوا ہے۔ ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ ہے جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہیں جبکہ بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔