کراچی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی‘ 5 دہشتگرد گرفتار

کراچی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی‘ 5 دہشتگرد گرفتار
کراچی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی‘ 5 دہشتگرد گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)شہرقائد میں سی ٹی ڈی نے کارروائیوں کے دوران کالعدم تنظیم کے 5 دہشت گردوں کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاو¿ن میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کی مالی معاونت کرنے والے تین کارندوں کو گرفتار کرلیا۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار ملزمان میں عصمت، عمران اور واحد شامل ہیں۔ ملزمان زخمی دہشت گردوں کا علاج بھی کرایا کرتے تھے۔
دوسری جانب کراچی کے علاقے کورنگی میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کے دوران بلوچ لبریشن آرمی کے دو دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان رشید اور دستگیر ریلوے ٹریفک پر بم دھماکوں میں ملوث ہیں۔