عمر اکمل کی پھر لڑائی ہو گئی، اب کی بار کس سے جھگڑا ہوا اور عمر اکمل نے کیا کیا؟ جان کر مکی آرتھر بھی غصے سے لال پیلے ہو جائیں گے

عمر اکمل کی پھر لڑائی ہو گئی، اب کی بار کس سے جھگڑا ہوا اور عمر اکمل نے کیا ...
عمر اکمل کی پھر لڑائی ہو گئی، اب کی بار کس سے جھگڑا ہوا اور عمر اکمل نے کیا کیا؟ جان کر مکی آرتھر بھی غصے سے لال پیلے ہو جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ٹیسٹ کرکٹر عمر اکمل تنازعات کے باعث ٹیم سے تو باہر ہو گئے مگر نئے جھگڑے کرنے سے باز نہیں آئے اور اب ایک اور پاکستانی کرکٹر نے ان کیخلاف جھگڑے کی شکایت درج کروا دی ہے۔
نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستانی کرکٹر عثمان صلاح الدین نے قائداعظم ٹرافی کے دوران میچ ریفری عزیز الرحمان کیخلاف شکایت درج کروائی کہ عمر اکمل نے انہیں گیند مارا اور حبیب بینک لمیٹڈ (ایچ بی ایل) ٹیم کے دیگر فیلڈرز کو بھی ایسا ہی کرنے کا کہا۔
عثمان صلاح الدین نے میچ ریفری کو بتایا کہ فیلڈرز میچ کے دوران دانستہ طور پر انہیں گیند مارتے رہے جبکہ عمر اکمل مسلسل سلیجنگ کرتے رہے۔ واضح رہے کہ قائداعظم ٹرافی کے پول اے کے ایک میچ کے دوران باﺅلر عثمان صلاح الدین نے گیند پھینکنے پر ایک باﺅلرز کو بلا بھی دکھایا جس پر میچ ریفری نے دونوں کو میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ بھی کیا۔

مزید :

کھیل -