آسٹریلوی فاسٹ بالرمچل اسٹارک کاسرفرازاحمدکے بیان پراظہارحیرانگی

آسٹریلوی فاسٹ بالرمچل اسٹارک کاسرفرازاحمدکے بیان پراظہارحیرانگی
آسٹریلوی فاسٹ بالرمچل اسٹارک کاسرفرازاحمدکے بیان پراظہارحیرانگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برسبین(ڈیلی پاکستان آن لائن)آسٹریلوی فاسٹ بالرمچل اسٹارک نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفرازاحمدکے بیان پرحیرانگی کااظہارکرتے ہوئے کہا کہ آج تک میچ میں سرفراز کو کچھ نہیں کہا ۔
نجی ٹی وی چینل” جیو نیوز“ کے مطابق آسٹریلوی فاسٹ بالرمچل اسٹارک میچ کے دوران جملے کسنے کے حوالے سے کافی مشہور ہیں اکثر وہ کھلاری کو آو¿ٹ کرنے کے بعد جملے کستے ہیں جس کا اظہار مخالف ٹیموں کے کئی کھلاڑیوں نے بھی کیا ،آسٹریلیا کے خلاف سیریز سے قبل قومی کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ آسٹریلیاکیخلاف سیریزاچھی ہوگی لیکن بہت زیادہ آوازیں کسی جائیں گی،مچل اسٹارک آوازیں کس سکتاہے،لیکن سلییجنگ پسندنہیں۔
آسٹریلوی فاسٹ باؤلر مچل سٹارک نے سرفرا زاحمد کے اس بیان پر حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی کپتان سرفرازاحمد کو کبھی کچھ نہیں کہا،سرفرازکوصرف ایک دومرتبہ بولڈکیا،شایدکچھ کہانہیں،پاکستان کےخلاف سیریز اچھی ہوگی،امید ہے شائقین کو اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔

مزید :

کھیل -