لڑکی نے اپنے دوست کو پٹرول چھڑک کر آگ لگادی، نوجوان کی حالت کیسی ہے؟

لڑکی نے اپنے دوست کو پٹرول چھڑک کر آگ لگادی، نوجوان کی حالت کیسی ہے؟
لڑکی نے اپنے دوست کو پٹرول چھڑک کر آگ لگادی، نوجوان کی حالت کیسی ہے؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گوجرانوالہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) پہلوانوں کے شہر میں ایک لڑکی نے اپنے آشنا کو ملاقات کے بہانے گھر بلا کر پٹرول چھڑک کر آگ لگادی۔
پولیس کے مطابق سندر نامی خاتون نے اپنے آشنا یاسین کو ملاقات کیلئے گھر بلایا جہاں دونوں میں کسی بات پر جھگڑا ہوا۔ خاتون نے جھگڑے کے بعد اپنے اہلخانہ کے ساتھ مل کر متاثرہ شخص پر پٹرول چھڑک کر آگ لگادی اور اسے گھر سے باہر پھینک دیا۔ یاسین کے جسم کو لگی ہوئی آگ دیکھ کر مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت اس کو ریسکیو کرکے ہسپتال پہنچایا۔
متاثرہ شخص کو تشویشناک حالت کے باعث لاہور کے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ، ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ یاسین کے جسم کا 70 فیصد حصہ جھلس چکا ہے اور اس کی حالت سخت تشویشناک ہے۔ دوسری جانب پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمہ کو گرفتار کرلیا ہے۔