پاکستان کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ کے خلاف سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا
لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ کے خلاف سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پی سی بی نے پاکستان انگلینڈ ٹیسٹ سیزیر کے نظرثانی شدہ شیڈول کا اعلان کردیا،پہلا اور تیسرا ٹیسٹ پہلے سے طے شدہ پروگرام کے مطابق ہوگا، پہلا ٹیسٹ 7سے 11اکتوبر تک ملتان اور تیسرا ٹیسٹ 24سے 28اکتوبر تک راولپنڈی میں ہوگا، دوسرا ٹیسٹ کراچی کے بجائے اب ملتان میں 15سے 19اکتوبرتک کھیلا جائے گا۔