لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو جلسہ کی اجازت دیدی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)ضلعی انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف کو لاہور میں جلسہ کرنے کی اجازت دیدی۔
جیو نیوز کا ترجمان ضلعی انتظامیہ کے حوالے سے بتانا ہے کہ لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے، تاہم جگہ کے تعین کیلئے انتظامیہ کے افسران نے مشاورت کی جارہی ہے۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جلسے کی اجازت ایس او پیز کے ساتھ دی گئی ہے۔