خیبرپختونخوا کے وزرا کی لاہور جلسے کی تیاریاں،پش اپس لگائے
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبر پختوںخوا حکومت کے وزراء نے لاہور جلسے کیلئے تیاریاں شروع کردی ہیں، گزشتہ رات جلسے سے متعلق وزیر اعلیٰ ہاؤس میں اجلاس کے بعد پی ٹی آئی کارکنوں نے پش اپس بھی لگائے۔
وزیر ہائر ایجوکیشن خیبر پختونخوا مینا خان آفریدی نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ رات جلسے سے متعلق سی ایم ہاؤس میں اجلاس ہوا، اجلاس ختم ہونے کے بعد پی ٹی آئی کارکنوں کے ساتھ پش اپس لگائے۔
مینا خان نے کہا کہ راستہ روکا گیا تو ہر قسم کےحالات کیلئے تیار ہیں، کارکنوں کو ہدایت کی ہے کہ اپنے پاس اسلحہ نہ رکھیں، رکاوٹیں ہٹانے کیلئے کرینز اور دیگر مشینری ساتھ رکھی جائے گی۔