پشاور پولیس لائنز بم دھماکے کے الزام میں ہیڈ کانسٹیبل گرفتار
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پولیس لائنز بم دھماکے میں ملوث پولیس ہیڈ کانسٹیبل کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
آج نیوز کا ذرائع کے حوالے سے بتانا ہے کہ پولیس ہیڈ کانسٹیبل کو پشاور بی آر ٹی سے گرفتار کرلیا،گرفتاری مرکزی ملزم کی نشاندہی پر کی گئی ہے اور پولیس کانسٹیبل ولی کا بھائی بھی سہولت کاری کے الزام میں زیر حراست ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ خودکش حملے کے ماسٹر مائنڈ عمر کو چند روز قبل گرفتار کیا گیا تھا جبکہ پولیس اہلکار اور ان کے بھائی کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام منتقل کر دیا، ملزمان سے سنسنی خیز انکشافات کی توقع ہے۔
. پولیس ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اہم گرفتاری سے مکمل نیٹ ورک تک رسائی ممکن ہو سکیں گی۔