نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے زیر اہتما م طلبہ کے مابین انعامی تقریری مقابلہ

نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے زیر اہتما م طلبہ کے مابین انعامی تقریری مقابلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے زیراہتمام ایوانِ کارکنانِ تحریک پاکستان‘ لاہور میں شاعرمشرق،حکیم الامت، مفکرِ پاکستان حضرت علامہ محمد اقبالؒ کے 76ویں یومِ وفات کے موقع پر منعقدہ تقریبا تِ یوم اقبالؒ کے دوران کالجز کے طلبا و طالبات کے مابین انعامی تقریر مقابلہ بعنوان ’’ملت کے ساتھ رابطہ استوار رکھ ۔ پیوستہ رہ شجر سے امید بہار رکھ!‘‘ منعقد ہوا۔اس مقابلے میں طلباوطالبات کی کثیر تعدادنے حصہ لیا۔ پروگرام کا آغاز تلاوتِ قرآن مجید‘ نعت رسول مقبولؐ اور قومی ترانے سے ہوا تلاوت کی سعادت اسماء شفیق نے حاصل کی جبکہ بارگاہِ رسالت مآبؐ میں ہدےۂ نعت الحاج اختر حسین قریشی نے پیش کیا مقابلے کے جج کے فرائض پروفیسر رضوان الحق نے انجام دئیے اس موقع پرطلبہ سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس(ر)میاں نذیر اختر نے کہانظرےۂ پاکستان ٹرسٹ مبارکباد کامستحق ہے کہ وہ یومِ اقبالؒ کے موقع پرباقاعدگی کے ساتھ طلباء و طالبات کے مابین انعامی مقابلوں کا انعقاد کرتا ہے‘ اس سے نئی نسل میں فکر اقبالؒ کو اجاگر کرنے میں بڑی مددملتی ہے۔یہ مقابلے مفید اور مثبت سرگرمی ہے جس سے طلباء و طالبات کے ذہن کھلتے او ر ان کی صلاحیتوں کو جلا ملتی ہے