اب گاڑیاں اشاروں سے چلیں گی
نیو یارک (نیوز ڈیسک)آپ نے سائنس فکشن کی فلمو ں میں تو اکثر کرداروں کو ہاتھوں کے اشاروں سے گاڑیوں کے دروازے کھولتے اور بند کرتے دیکھا ہوگا۔ خوشخبری یہ ہے کہ یہ سہولت اب جلد حقیقی دنیا میں بھی گاڑیوں میں میسر ہوگی۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق کار ساز کمپنیاں اب ایسے نظا م پر کام کر رہی ہیں جس کے ذریعے ہاتھوں کے اشاروں سے کاروں کے مختلف فیچرز کنٹرول کئے جا سکیں گے۔ اس نظام کے تحت ڈرائیور زہاتھ ہلاکر لائٹس آن آف کر سکیں گے، انڈیکیٹر چلا سکیں گے اور دروازے بھی کھول اور بند کر سکیں گے۔ نیو یارک موٹر شو پر ”لینڈ روور“کی جانب سے اس ٹیکنالوجی کا پروٹو ٹائپ بھی پیش کیا گیا۔ ماہرین کے مطابق یہ ٹیکنالوجی کیمروں کے ذریعے کام کرتی ہے۔ جہا ں لوگوں کو اس ٹیکنالوجی کا شدت سے انتظار ہے وہاں ان تحفظات کا بھی اظہا کیا گیا ہے کہ کار چوروں کے لئے یہ نظام ہیک کرنا قدرے آسان ہوگا۔ لیکن کار کمپنیوں کا کہنا ہے کہ اس بارے میں سوچ و بچارجاری ہے کہ کونسے فیچرز کو اس ٹیکنالوجی کے ذریعے کنٹرول کیا جائے۔