اداکار فرحان اختر کا ٹی وی پر آنے کا ارادہ

اداکار فرحان اختر کا ٹی وی پر آنے کا ارادہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 ممبئی (این این آئی)بالی وڈ کے سپر سٹارز کے بعد اب اداکار فرحان اختر کی بھی چھوٹے پردے یعنی ٹی وی میں آنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔اطلاعات کے مطابق وہ خاتون کو بااختیار بنانے والے پیغام پر مبنی سرکاری ٹی وی چینل دوردرشن کے سیریل ’میں کچھ بھی کر سکتی ہوں‘ کے دوسرے سیزن میں نظر آ سکتے ہیں۔ممبئی میں اس سیریل کے بارے میں ایک پریس کانفرنس میں فرحان نے کہاکہ ہم اپنی تنظیم‘ ’مرد‘ ‘کے ذریعہ جنسی عدم مساوات کے خلاف اور خواتین کو بااختیار پر کام کر رہے ہیں۔ میں یہاں اس سے اپنا مکمل تعاون پیش کرنے آیا ہوں۔انھوں نے کہاکہ میں چاہتا ہوں کی یہ سیریل کئی زبانوں میں بنے اور گاؤں گاؤں میں لوگوں تک پہنچے۔ جہاں تک اس سیریل میں میرے کام کرنے کی تعلق ہے تو بہت جلد آپ کو اس کے بارے میں علم ہو جائے گا۔ فی الحال فرحان اپنی آنے والی فلم ’’دل دھڑکنے دو‘ ‘کے پروموشن میں مصروف ہیں۔ اس فلم میں فرحان کے ساتھ پرینکا چوپڑہ، رنویر سنگھ، انیل کپور اور انوشکا شرما ہیں۔فلم کی ہدایت کاری فرحان کی بہن زویا اختر نے کی ہے۔

مزید :

کلچر -