روس نے جرمنی کو شکست دے کر فیڈ کپ کے فائنل میں جگہ بنا لی

روس نے جرمنی کو شکست دے کر فیڈ کپ کے فائنل میں جگہ بنا لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 سوچی (اے پی پی) روس نے جرمنی کو شکست دے کر فیڈ کپ کے فائنل میں جگہ بنا لی۔ تفصیلات کے مطابق سوچی میں کھیلے گئے سیمی فائنل کے آخری ڈبلز مقابلے میں روسی جوڑی الینا ویسنینا اور ایناستاسیا پلوچینکووا نے جرمنی کی اینڈریا پیٹکووچ اور سبائن لیزکی کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی، ان کی جیت کا سکور 6-2 اور 6-3 رہا۔ واضح رہے کہ فیڈ کپ کے فائنل میں روس کا مقابلہ نومبر میں جمہوریہ چیک سے ہوگا۔