یو ایم ٹی اورآئی سی اے پی کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

یو ایم ٹی اورآئی سی اے پی کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کراچی (اکنامک رپورٹر) انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان (آئی سی اے پی) اور یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہو گئے جس کے تحت یونیورسٹی کے بی ایس اکاؤنٹنگ کے گریجویٹ چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ بننا چاہیں گے تو ان کو خاص رعایت دی جائے گی۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق مفاہمتی یادداشت پر یونیورسٹی کے ڈائریکٹر جنرل عابد شیروانی اور آئی سی اے پی کے صدر یعقوب ستار نے دستخط کئے۔ اس موقع پرعابد شیروانی نے کہا کہ تعلیمی جدت میں یہ اشتراک اہمیت کا حامل ہے، اس سے یونیورسٹی طلباء و طالبات کی اہم ضرورت پوری ہو گی اور ترقی و حصول تعلیم کی مزید راہیں ہموار ہوں گی۔ آئی سی اے پی کے صدر یعقوب ستار نے کہا کہ اس اقدام سے گریجویٹ نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کو مزید بہتر انداز میں نکھارنے کا موقع ملے گا اور وہ ان کو کاروبار، معیشت اور ملکی فنانشیل سیکٹر کے فروغ میں استعمال کریں گے۔

مزید :

کامرس -