پاکستان ریفائنری لمٹیڈ کا پٹرول کی پیداوار 12ہزار ٹن یومیہ تک بڑھانے کا عزم

پاکستان ریفائنری لمٹیڈ کا پٹرول کی پیداوار 12ہزار ٹن یومیہ تک بڑھانے کا عزم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کراچی(اکنامک رپورٹر) پاکستان ریفائنری لمٹیڈ(پی آر ایل) نے آئندہ مہینوں کے دوران کمپنی کی پٹرول کی پیداوار کو 12ہزار ٹن یومیہ تک بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔کمپنی کے ذرائع نے بتایا کہ تیسری سہ ماہی یعنی (جنوری سے مارچ) میں ریکارڈ اضافے کی بنیادی وجہ پیدواری پلانٹ سے کی جانیوالی ٹھوس حکمت عملی ہے جبکہ کمپنی نے خام تیل سے فرنس کی بجائے دو سے تین فیصد زائد ڈیزل حاصل کیاجا رہا ہے جو کمپنی کے منافع کا سبب بنا۔ذرائع نے مزید بتایا کہ کمپنی نے آئندہ بھی پٹرول کی پیداوار بڑھانے کے عزم کے ساتھ ساتھ پرانی و بوسیدہ اور متروک ٹیکنالوجی کی جگہ جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ٹیکنالوجی کے استعمال کو فروغ دے کر کمپنی کو نمایاں حد تک منافع بخش بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

مزید :

کامرس -